ابنا: برطانوی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور اور نکاراگوا میں پراکسی وار لڑنے والے (ر) امریکی کرنل جیمز اسٹیل نے عراقی پولیس کے کمانڈو یونٹس کو تربیت دی جو ڈیتھ اسکواڈز کی طرز پر کام کرتے تھے۔کرنل اسٹیل جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو رپورٹ کرتے تھے، جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ان ڈیتھ اسکواڈز کیلئے اربوں ڈالرز کے فنڈز فراہم کیے، مبینہ طور پر ان ڈیتھ اسکواڈ کو اسلحہ بھی فراہم کیا گیا۔ ان ڈیتھ اسکواڈز میں وہ لوگ مشتمل تھے جو متحارب عسکری قوتوں میں شامل تھے اور اس گروپ کو فرقہ وارانہ فسادات کیلئے استعمال کیا گیا۔پنٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رپورٹ کے جائزے کے بعد کوئی بیان دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
25 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403050
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عراق میں امریکا نے فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے ڈیتھ اسکواڈ کو اسلحہ اور تربیت فراہم کی، ان ہی ڈیٹھ اسکواڈ نے خفیہ ٹارچر سیلز بھی قائم کیے جس کی پشت پناہی ڈیوڈ پیٹریاس کررہے تھے۔